اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے مہوش حیات

0
42

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :مہوش حیات کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟

مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔


اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply