تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ، سرچ آپریشن جاری ،

0
76

اسلام آباد ، آج صبح تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر ہوا، فائرنگ سے ایک شخص جان بحق تین زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ، تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں ناخوشگوار پیش آنے والا فائرنگ کے وقوعہ کے معاملہ پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی نے خود موقع پر حالات کو کنٹرول کیا

متنازعہ ایریا کو سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور 07 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا
انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے

Leave a reply