انضمام شدہ اضلاح ،بجٹ میں ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

0
34
pm

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیر اعظم شہباز سے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین نے اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے مسائل کےحل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں. وزیرِ اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کے لیے پرُ امید ہیں،وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آنے کا امکان ہے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے،آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے

Leave a reply