آبپارہ مارکیٹ میں بھی فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع

اسلام آباد کے تاجران بھی فرانس کے خلاف میدان میں آگئے. آبپارھ مارکیٹ کے تاجروں نے ایک دفعہ پھر سچے محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا ثبوت دیا اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گل برادرز مری کر یانہ اور سٹی میڈیکل سمیت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ کی دیگر دکانوں نے فرنچ مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر کی تقریر اورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین، شام، لیبیا اور بنگلادیش میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فرانس کے عمل کی شدید مذمت کی۔
وہیں اردن نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد کویت، اردن اور قطر سمیت متعدد عرب ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے

Comments are closed.