اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری
باغی ٹی وی : ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں ایک ایسی چوری ہوئی ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی چوری کہا جا رہا ہے۔ یہ چوری کس اس طرح ہوئی ہے کہ اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے نامعلوم افراد نے ایک ہزار شینجن ویزہ سٹکرز چوری کر لیے ہیں۔
اس چوری کے بعد اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جامع تحقیقات کے لیے ہنگامی خط ارسال کیا ہے۔
چوری شدہ 750 شینجن ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں اور 250 ویزہ سٹکرز کے سیریل نمبرز ITA041915751 تا ITA041916000 ہیں۔
خط میں کہا کہ متعلقہ سیریل نمبرزکے حامل پاسپورٹس پرسفرکرنےوالوں کوگرفتارکیاجائے۔
وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے اداروں نے پاکستان کے آنے جانے والے تمام راستوں اور ہوائی اڈوں پر سخت جانچ اور کڑی نگرانی کر شروع کردی ہے ہوائی اڈوں پر اس وقت کافی سخت پہرہ ہے ، اطالوی سفارتخانے نے ان اقدام کی حکومت سے اپیل کی ہے