وفاقی دارالحکومت میں پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی، آئی جی کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نیلور کے علاقہ میں فائرنگ سے دو پولیس افسران زخمی ہو گئے
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم معمول کی گشت پر موجود تھی اطلاع ملی کہ تمیر گاؤں میں 1 اشتہاری موجود ہے.پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے گھر سے پولیس پر فائر کھول دیا. سب انسپکٹر محمد اشرف اور اے ایس آئی محمد الیاس زخمی ہوئے. جنہیں طبی امداد کے لیے ہستال منتقل کر دیا گیا ہے.
ملزم کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا.زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے .پولیس نے ملزم کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے SP زبیر احمد شیخ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود رہے.
تھانہ نیلور کے علاقہ میں فائرنگ سے پولیس افسران کے زخمی ہونے پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لے لیا،آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر DIG آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل جو سارے معاملے کی انکوائری کرے گی۔








