سارک لاء کانفرنس ستمبر میں اسلام آباد میں ہو گی، جس میں سارک ممالک کے چیف جسٹسز اور وکلاء شریک ہوں گے

عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ میں مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت سارک لاء کانفرنس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمرعطا بندیال جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس مظہرعالم میاں خیل جسٹس قاضی محمد امین بھی شریک ہوئے.

خیبرپختونخواہ پولیس کے کیا کہنے،وہ چاہتی تومیری گاڑی ریکور کرلیتی، سپریم کورٹ

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی،آئی جی اسلام آباداوردیگرافسران بھی شریک ہوئے ،اجلاس کو بتایا گیا کہ سارک لاء کانفرنس کا انعقاد ستمبر میں اسلام آباد میں کیا جائے گا، کانفرنس میں سارک ملکوں کے چیف جسٹسز اور وکلاء شریک ہوں گے ،اجلاس میں مندوبین کو ویزےکے اجرا،سفری انتظامات،رہائشی سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

16 کلو منشیات، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا

واضح رہے کہ سارک جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم ہے جو آٹھ ممالک پر مشتمل ہے، یہ تنظیم 8 دسمبر 1985ء کو پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ،بھارت اوربھوٹان نے قائم کی تھی۔ 3 اپریل 2007ء کو نئی دہلی میں ہونے والے تنظیم کے 14 ویں اجلاس افغانستان کو آٹھویں رکن کی حیثیت تنظیم میں شامل کیا گیا۔

ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Shares: