محمد عامر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی سوئنگ نہیں رہی: محمد آصف

0
49

لاہور: پاکستان کرکٹ کے فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے عامر نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دے کر جلدبازی کی ہے، کھلاڑیوں کا زیادہ تر رجحان ٹی ٹوینٹی کی جانب ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے اس فارمیٹ میں ٹائم کم لگتا ہے اور پیسہ زیادہ ملتا ہے ، ٹی ٹوئنٹی میں آپ صرف 4 اوورز اچھے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے برعکس ٹیسٹ کرکٹ آپ کا زور پانچ دن تک مانگتی ہے،
محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ عامر نے ورلڈ کپ میں اچھی باولنگ کی لیکن وہ اس سے بھی اچھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تو نئے لڑکوں کو ضرور موقع ملنا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ اس وقت مشکلات کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرنے والا کوئی ایک بھی باولر نہیں،
کپتانی کے سوال پر محمد آصف کا کہنا تھا کہ بورڈ کو تینوں فارمیٹوں کا سکواڈ اور کپتان الگ الگ رکھنا چاہیے تاکہ لڑکوں پر بوجھ نہ پڑے،

Leave a reply