اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستے سیل،گرفتاریوں کا حکم آگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین، اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر دیا
اسلام آباد کے ڈی چوک، نادرا چوک کنٹینرز لگا کربند کر دیئے گئے،ریڈزون کی طرف جانے والے راستے خاردارداریں، رکاوٹیں رکھ کر بندکردیئے گئے
اسلام آباد،ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لیے احتجاج شروع ہو گیا ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک آنے والے تمام راستے بند کر دئیے،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبہ کیا کہ تنخوائیں اور پنشنز کو بھی بحال کیا جائے،
اسلام آباد شہر میں اج تاریخی مظاہرے کی تیاریاں #baaghitv #pakistan #islamabad #protest @dcislamabad pic.twitter.com/YDcTOHkLTI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 14, 2020
ملک بھر کی سرکاری اداروں کی یونینز نےاسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈی چوک میں مظاہرے میں شامل ہیںسی ڈی اے۔ پمز۔ پولی کلینک ۔ایجوکیشن یونینز بھی ڈی چوک جانے کو تیار ہیں
پولیس کو تمام مظاہرین سے آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایات کی گئی ہے،مظاہرین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جانے کا ارادہ ہے ،سکیورٹی ایجنسیز کی انتظامیہ کو کڑے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے
وائی ڈی اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق لانگ مارچ کے پیش نظر ڈی چوک اسلام آبادکنٹینرز لگا کر بند کئے گئے اور قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی،حکومتی عہدیداران بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز کو دھمکیاں دیں،
وائی ڈی اے پنجاب کے لانگ مارچ کے پیش نظر ڈی چوک اسلام آبادکنٹینرز لگا کر بند-
قافلوں کو روکنے کی کوشش-
حکومتی عہدیداران بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی ڈاکٹرز کو دھمکیاں-
ہمیں اپنا آئینی اور جمہوری حق ادا کرنے دیا جائے-
اگرانتقامی کاروائی کی گئی تو ہسپتالوں کے آؤٹ ڈوربند کر دیں گے۔ pic.twitter.com/yggqxiwWWm— YDAPunjabOfficial (@punjab_yda) October 14, 2020
وائی ڈی اے پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا آئینی اور جمہوری حق ادا کرنے دیا جائے-اگرانتقامی کاروائی کی گئی تو ہسپتالوں کے آؤٹ ڈوربند کر دیں گے۔
ڈی سی اسلام آباد نے اے سی کو ہدایت کی ہے کہ ڈی چوک سے آگے جانے کی کوشش پر شیلنگ کی جائے،قانون ہاتھ میں لینے والوں پر لاٹھی چارج کیا جائے
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ آل پاکستان لیبر یونین (سرکاری)، ینگ ڈاکٹرز اسوسیشن نے آج اسلام آباد کی طرف مارچ اور سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز اسوسیشن نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اور آل پاکستان کلرک اسوسی ایشن نے بھی احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے
بنی گالہ حد بندی کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ








