اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا
اسلام آبادمیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا.حلقہ بندیوں کیلئےوراڈزکیلئے ابتدائی فہرستیں 2 جولائی سے 10 اگست تک مرتب کی جائیں گی،اسلام آباد کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 11 اگست کو جاری کی جائے گی،
اسلام آباد کےشہری حلقہ بندیوں پراعتراض 12 اگست سے 27 اگست تک دائر کر سکیں گے،اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 20 ستمبر کو جاری کی جائے گی.
ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حزب اختلاف کے شدید شور و شرابے میں قومی اسمبلی میں بلڈوز کیے جانے والے متنازع الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل پر اپنے تحفظات سے حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا کمیشن نے پارلیمانی امور اور قانون و انصاف کی وزارتوں کو ارسال کیے گئے الگ الگ مراسلوں میں مجموعی 72 مجوزہ ترامیم میں سے 45 کے خلاف اعتراض اٹھایا۔