پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 جو کراچی نیشنل ستودمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرنا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ انہیں 2 روز قبل کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا.پی سی بی کا کہنا ہے کہ فواد احمد کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ اسکواڈ کے دیگر اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ رات 9بجے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ملتوی کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں کل (منگل) کے روز مدمقابل آئیں گی.

اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی کردیا گیا
Shares: