اسلام آباد:اسلام آباد وفاقی حکومت کے کنٹرول سے باہر:فوج سے مدد کی درخواست کردی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت صورت حال وفاقی حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہی اور سارا دن اور ساری رات پولیس اور رینجرز کی مدد سے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ ، ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑیں بھی پی ٹی آئی ورکرز کا جزبہ کم نہ کرسکیں اور حالات اس وقت یہ صورت حال اختیار کرگئے ہیں کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی ورکز نے ڈیرے ڈال دیئے
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزارت داخلہ نے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرفوج طلب کرلی ہے اور فوج کو حکما کہا ہے کہ وہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں اہم مقامات کی حفاظت کرے
گوجرانوالہ:پولیس حراست میں لیے گئے سابق وفاقی ویر حماد اظہر سے پولیس کے اعلی حکام کے مبینہ مذاکرات ہوچکے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اسلام آباد پیش قدمی نہ کرنے کی شرط پر حماد اظہر اور کارکنوں کو چھوڑ دیا
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حماد اظہر کو قافلے سمیت واپس لاہور کی طرف روانہ کردیا گیا،حماد اظہر اپنا قافلہ موٹروے سے اسلام آباد لے جانے کی کوشش کریں گے
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مظاہرین سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بنا کراسلام آباد شہر میں داخل ہو رہے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے تھے مگر اس سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے ڈی چوک آنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کیلئے صوابی سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ گئے۔
عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔
اسلام آباد:عمران خان سب رکاوٹیں روندتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگیاہے:سپریم کورٹ نوٹس لے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ عمران خان تمام وعدوں اور معاہدوں کو پامال کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکا ہے ، عدالت عظمی اس بات کا نوٹس لے ،
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے موثر انتظامی فیصلوں کے ذریعے آج تمام دن فتنہ اعظم عمران صاحب کی قیادت میں جس فسادی، مسلح جتھے کو قابو کئے رکھا، عوام کے جان واملاک کی حفاظت کی، وہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بناتے اور واضح عدالتی احکامات کو کھلم کھلا روندتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں
وفاقی حکومت نے موثر انتظامی فیصلوں کے ذریعے آج تمام دن فتنہ اعظم عمران صاحب کی قیادت میں جس فسادی، مسلح جتھے کو قابو کئے رکھا، عوام کے جان واملاک کی حفاظت کی، وہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بناتے اور واضح عدالتی احکامات کو کھلم کھلا روندتے ہوئ pic.twitter.com/tlDUfLI878
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 25, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل،مشینری، پولیس کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہے۔ عدالت عظمی اس توہین عدالت کا نوٹس لے کر اپنے حکم پر عمل درآمد کرائے تاکہ عوام کا جان ومال محفوظ یقینی ہوسکے۔ پُر امن فسادی جتھا پاکستان کو آزادی دلانے کیلئے چائینہ چوک پہ میٹرو بس کو آگ لگاتے ہوئے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو وزیرآباد بائی پاس سے حراست میں لے لیا گیا، اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے وزیرآباد بائی پاس پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گوجرانوالہ سے قافلے میں شامل 50افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا،پ
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو تھانہ صدر وزیرآباد منتقل کر دیا گیا
لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ شروع کردی،لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے دوبارہ شیلنگ شروع کردی۔لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔
لاہور کے علاقہ لبرٹی چوک میں پولیس مردوخواتین ، بچوں ، بوڑھوں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان پربہت زیادہ شیلنگ کررہی ہے #WhataCatch #AsadUmar #LongMarch #Faizabad #SheikhRasheed #DGISPR #Breaking #motorway #امپوڑٹڈ_حکومت_نامنظور #PictureoftheDay pic.twitter.com/ghAPBti8dE
— M@A@Tahir (@PakFirst_) May 25, 2022
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا پر امن احتجاج جاری تھا کہ اچانک پولیس نے شیلنگ شروع کی، لبرٹی چوک پر عوام کا جم غفیر موجود ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے لبرٹی چوک پر لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومت مخالف لانگ مارچ پنجاب کے شہر حسن ابدال پہنچ چکا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
حسن ابدال پہنچنے پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نےپُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، عوام کا سمندر دیکھیں ہم ڈی چوک آ رہے ہیں۔
عمران خان نے کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ ڈی چوک نہ آنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ہے۔پیش کردہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ میں کے پی اور جی بی پولیس بھی شامل ہے۔رپورٹ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی مسلح ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو آپس میں قریب نہ ہونے دیا جائے، لانگ مارچ میں شامل پولیس فورس اور سیکیورٹی اہلکاروں میں فاصلہ یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد پارٹی قیادت کے ہمراہ قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے منسلک راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈے سمیت تعیلمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
حکومت نے اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی طلب کر لی ہے، ریڈ زون جانے والے تمام علاقے سیل ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں ۔ڈی چوک پر کارکنان پہنچ چکے ہیں سارا دن علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچولی جاری رہی ۔کارکںاں گرفتار ہوئے تو عدالتی حکم پر رہائی ہوئی۔ عمران خان پشاور سے صوابی آیے اور مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں
عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ مجھے جیسے ہی وہاں سے حکم ملا ۔مین وہاں سے رابطے میں ہوں ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کچھ کھا بھی رہے ہیں
عمران خان کو کون حکم دے رہا ہے عمران خان کس کے ساتھ رابطے میں ہیں ؟ اس پر چہ میگوئیاں جاری ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے محفوظ راستہ مانگا حکومت کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور اسکے بعد پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے ۔ بحرحال عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار ہے وہ لانگ مارچ کس کے حکم پر کر رہے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا
پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق آزادی مارچ کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ منزل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ پہنچ گیا۔
پولیس سے جھڑپوں، آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تمام رکاوٹیں عبور کر کے پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی ڈی چوک پر عمران خان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔
راولپنڈی، اسلام آباد، آزادکشمیر اور ملک کے دیگر شہروں سے کپتان کی کال پر کارکنان کی ڈی چوک آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
آئی جی اسلام آباد اکبرناصرخان کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں کسی کو آنےکی ہر گز اجازت نہیں کسی نے ریڈزون کےقریب آنےکی کوشش کی توسختی سے نمٹا جائےگا افسران کوہدایات کی گئی ہےکہ قوت کا استعمال نہ کریں مظاہرین سےبھی اپیل ہےکہ وہ پرامن رہیں۔
کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں تاحال بھاری پولیس نفری تعینات ہے۔تفصیلات کے مطابق مرد پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی بھاری نفری تاحال اسٹار گیٹ کے مقام پر موجود ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں یا کارکنان کو دیکھتے ہی فوری حراست کے پولیس کو احکامات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بھی پولیس تعینات کردی گئی ہے، پولیس کے سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہیں، راجہ اظہر کو بھی پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیئے گئے ہیں جبکہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سے منسلک راولپنڈی میں میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈے سمیت تعیلمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور جڑواں شہروں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
کراچی میں ماں اپنے ایک ماہ کے بچے کو لے کر پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہنچ گئی۔خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے نکلے ہیں آج گھر میں میں نہیں بیٹھ سکتے۔
واضح رہے کہ نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/abdulqa23811767/status/1529490560565772289
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمارے کارکنان پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کررہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس وردی میں پی پی کے جرائم پیشہ افراد نےاحتجاج پر حملہ کیا ہے ہمارے پرامن احتجاجی مظاہرے پر پولیس گردی جاری ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کو فلسطین، کشمیرسمجھ کرپولیس حملہ آورہوئی ہے سندھ پولیس نے مغل بادشاہوں کےغلاموں کومات دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جواب دیں آپ کے صوبے میں انسانی حقوق ہیں ہمارا ایک ایک کارکن اس فسطائیت حکومت کا مقابلہ کرے گا۔
لانگ مارچ میں پولیس کی دھکم پیل میں پاکستان تحریک انصاف کا کارکن جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل نامی کارکن کی موت مبینہ طور پر پولیس سے دھکم پیل میں راوی پل سے نیچے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو اقبال ٹاؤن کا رہائشیرہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل عباسی سابق کونسلر بھی تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد پارٹی قیادت کے ہمراہ قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں:بڑی تیزی سے منزل کی طرف بڑھ رہےہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔
اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اٹک کے مقام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں انکو ہٹا کر اپنی منزل پر پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہو جاتا، نئے انتخابات کے اعلان تک ہم ڈی چوک پر بیٹھیں رہیں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کسی