اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ جو غنڈوں میں پھنس گئی؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

تحریکِ انصاف کے ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
islamabad highcourt

ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

عدالت نے زین قریشی کی درخواست بھی دیگر ارکان اسمبلی کی درخواست کے ساتھ یکجا کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کو رکھ لیتے ہیں اس میں بھی آج آرڈر ہو جائے گا، ڈویژن بنچ میں کیس لگا ہوا ہے، سب دیکھنا ہے پارلیمنٹ سے گرفتاری کیسے ہوئی ہے، اسپیکر بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جو غنڈوں میں پھنس گئی؟ کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے،جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے،شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟ گوہر خان کا کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا برآمد ہو گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی بےساختہ ہنسی نکل گئی، کمرہِ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا کہ شیرافضل مروت سے پستول برآمد ہو گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چار دن ہو گئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ہے،آٹھ دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ دو دن کا دے دیتے، کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، اس مقدمہ میں مضحکہ خیز قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور آٹھ دن کا ریمانڈ دیدیا، اگر الزام درست بھی مان لیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے ،یہ سٹوری جس نے بنائی ہے مزیدار قسم کی کہانی ہے جس پر فلم بن سکتی ہے ، جتنا تحمل کرتے ہیں مجھے پتہ ہے ، پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کے خلاف ایک درخواست آئی ہوئی ہے، آئندہ ہفتے سنوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی اپنا کام کر رہے ہیں لیکن یہ عدالت بھی معاملہ دیکھ سکتی ہے،کسی ادارے کا وقار باقی نہیں رہنے دینا، کر کیا رہے ہیں؟ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے،ملک کے حالات دیکھیں اور آپ پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ممبران کو گرفتار کر لیا،پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جلسے میں ریاست مخالف خوفناک تقاریر کی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر آپکی بات مان لی جائے پھر تو قتل کے ملزم کا تو انکاؤنٹر کر دیں،آپکی بات مان لی جائے تو پھر فیئر ٹرائل کہاں رہ گیا، کسی نے کتنا ہی سنگین جرم کیا ہو اسکو فیئر ٹرائل کا حق ہے،یہی کام پہلے اس ہائیکورٹ میں کیا گیا، اب پارلیمنٹ میں کر دیا، جسٹس ثمن رفعت نے کہا کہ جن پولیس آفیشلز نے یہ مقدمہ دیا انکی کوئی انکوائری ہوئی کہ انکی ٹریننگ کیا ہوئی ،

تحریکِ انصاف کے ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کا فیصلہ معطل کر دیا

ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

Comments are closed.