آج ایک افسوسناک واقعہ میں اسلام آباد پولیس ہیڈکنسٹیبل عبدالودود ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں. آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہید کی فیملی کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے.
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اس صدمے کی گھڑی میں فیملی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا مکمل خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
شہید کا تعلق ضلع مردان سے تھا اور اسلام آباد کلب کے سامنے ایک گاڑی نے ہٹ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سڑک حادثہ میں شہید ہیڈ کنسٹیبل عبدالودود کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے،
نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے. شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے.