وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے کل 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں ایک ملزم اسماعیل کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ملازم ہے۔

فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف کر دیا

دوسری طرف آب پارہ پولیس اسٹیشن میں ملزم اسماعیل کے غائب ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسماعیل گھر سے ایکسائز آفس جانے کےلیے نکلا تھا لیکن تاحال واپس گھر نہیں پہنچا ہے-

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز چار مبینہ دہشت گردوں کو مونومینٹ شکرپڑیاں سے گرفتارکیا تھا جبکہ ایک مبینہ دہشت گرد فرار ہو گیا تھا گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے تھے-

خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

سی ٹی ڈی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسے مخبر خاص نے اطلاع دی شکرپڑیاں میں مشکوک افراد موجود ہیں جو کسی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس اطلاع پر ریڈنگ پارٹی نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو جنگل ایریا میں بیٹھے پانچ افراد ریڈنگ پارٹی کو دیکھتے ہی سہم گئے اور فرار ہونے کی کوشش کی چار ملزم موقع پر گرفتار کرلئے گئے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دو عدد ڈیٹونیٹر، مختلف سائز کی لوہے کی کیلیں اور بال بیرنگ برآمد کر لئے گئے جن کا مجموعی وزن 950 گرام تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا اور وہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا وہ اسلام آباد میں سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے-

مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

Shares: