اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کے 3 سمگلر گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے ملزمان سے 15کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی، اور تین منشیات فروش سمگر گرفتارکر لیے
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں شاہد زمان, سہیل علی اورجمشید خان شامل ہیں,ملزمان چرس کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب میں سمگل کر رہے تھے, ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا,ملزمان نے ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپائی ہوئی تھی,
ترجمان پولیس کے مطابق کاروائی ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حاکم خان اور ٹیم نے کی, آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے.
راولپنڈی میں تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا، ایس ایچ او سٹی سلطان قمر نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر جوا کھیلتے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
پولیس ترجمان کے مطابق جوئے کی ایک محفل پر چھاپہ مار کر چار ملزمان عدیل احمد، منیر احمد، محمد عثمان، عبدالخالق کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے جوۓ پر لگی رقم 37،200 روپے، 3 قمتی موبائل فون برآمد کر لی گئی. پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
واہ کینٹ پولیس نے گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
گینگ ریپ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا. اس مقدمے کے بعد سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کو دیا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اپنی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار و تفتشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،