ایس پی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی

گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ رکن عدنان کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے موٹرسائیکل، پسٹل، تین رولکس گھڑیاں مالیتی 65 لاکھ، 70 ہزار نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیو ایریا میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم و موبائل چھینے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

کارروائی اے ایس پی عائشہ گل کی نگرانی میں ایس ایچ او کوہسار کمال خان معہ سب انسپکٹر نوازش علی اور جوانوں نے کی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا

Shares: