ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ ترنول و گولڑہ شریف پولیس کی کارروائیاں جاری ، دوران اسپیشل چیکنگ تین بڑے منشیات ڈیلر گرفتار کر لیا گئے ملزمان کے قبضہ سے3560گرام چرس برآمد کر لیا گیا ، ملزمان چرس خیبرپختونخوا سے جڑواں شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان میں عبدالولی،کاشف اور گل ناز شامل ہیں .
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کاروائی ڈی ایس پی صدر سجاد بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او گولڑہ فضل خالق ایس آئی و ایس ایچ او ترنول رشید احمد معہ ٹیموں نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔