تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے 8کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں گاڑیاں ،موٹرسائیکل،طلائی زیورات،نقدی،موبائل فونز،لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاءان کے اصل مالکان کے حوالے کیں شہریوں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا، اس سلسلے میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاءالرحمان،زونل ایس پیز،مدعی مقدمات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی،تقریب کے آغاز میں آئی جی اسلام آباد نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں اور دیگر مال مسروقہ ان کے مالکان کے حوالے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت سے قلیل وقت میں لوگوں کا کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا آج کا دن میرے لئے انتہائی باعث فخر ہے انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کے105مقدمات میں 117ملزمان گرفتار کیے اور ان سے کل دو کر وڑ 38لا کھ 23ہزارروپے نقدی اور 5گا ڑ یا ں، 7مو ٹر سائیکل، ریکو ر کئے ،اس کے علا وہ 27گینگز کے کل 62ملزمان بھی گرفتار کیے، نقب زنی اور سر قہ عام کے 93مقدمات میں 120ملزمان گرفتار کیے، اور ان سے کل 2کروڑ، 16لا کھ 62ہزار نقدی ریکوری کی گئی ہے،
اس کےعلاوہ 26گینگز کے کل 67ملزمان بھی گرفتار کیے گئے، چوری شدہ برآمد گا ڑ یوں، کے 46مقدما ت میں 24ملزمان گرفتار کیے، اور ان سے کل 6
کروڑ 35لا کھ روپے ما لیت کی 40گا ڑ یا ں ریکور کی گئیں، اور 4گینگز کے کل 10ملزمان بھی گرفتار کیئے گئے ہیں، چوری شدہ برآمد مو ٹر سائیکل کے 53مقدما ت میں 49ملزمان گرفتار کئے گئے اور ان سے کل 33لا کھ 13ہزار روپے ما لیت کے 53مو ٹر سائیکل ریکو ر کئے گئے ہیں اور 9گینگ کے 22ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، پا کستا ن کے دیگر اضلا ع سے 24چورہ گا ڑ یا ں (ما لیتی 1کروڑ 39لا کھ 50ہزارروپے) انٹی وہیکل لفٹنگ سیل اسلام آ باد پویس نے برآمد کی ہیں جس کے متعلقہ ڈی پی اوزاورسی سی پی اوزکو تحر یری طور پر ان کی منتقلی کے با رے تحر یر کیا گیا ہے، اسی عرصہ میں 144مجرمان اشتہا ری گرفتار کئے گئے،جو کہ اغو اءبر ائے
تا وان اور قتل کے سنگین جر ائم میں ملو ث سال 2012، 2009اور 2003سے اشتہا ری مجرمان تھے گرفتار کئے گئے اور 300عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے،6اندھے قتل کے مقدما ت میں 12ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے ساتھ رابطے بڑھانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے پولیس افسران روزانہ مارکیٹوں اور عوامی جگہوں پر شہریوں سے ملتے ہیں اسلام آباد پولیس رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے تمام افسران کا اپنے جوانوں کے ساتھ بہترین رابطہ ہے سیف سٹی کو پرو ایکٹو موڈ میں لایا جارہا ہے مشکوک افراد کی چیکنگ کے حوالے سے سیف سٹی سے مدد لی جارہی ہے عوامی سہولت کے لئے تھانہ جات میں پولیس گائیڈز تعینات کئے گئے ہیں سپر مارکیٹ میں پہلے ای ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح بہبود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ پولیس کی ٹریننگ پالیسی کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے رائے لی جارہی ہے ،انشاءاللہ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ شہر کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔