اسلام آباد:اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی سے شہریوں کی حفاظت کرے گی ،اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اب اسلام آباد کی فضاء میں ڈرون کیمرے بھی مشکوک افراد کی نگرانی کریں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور چیمبر آف کامرس کے صدر نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 8 ڈرون کیمروں پر مشتمل ائیر پٹرول یونٹ کا افتتاح کیا، ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمز جیسے مسائل پر قابو پانے اور واکنگ ٹریلز پر سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ریسکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ائیر پٹرول یونٹ نے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ،سیکٹر ایف 11 میں جلوس کے ساتھ گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے،
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اب جلوس کی فضاء میں ڈرون کیمرے سے مشکوک افراد کی نگرانی کی جارہی ہے،ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمزجس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات کا تدارک کیا جارہا ہے،ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا