اسلام آباد سے پہلے لاہور میں دھرنا شروع ہو گیا، شہر کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کے معاملہ پرینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے لاہور کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا جس سے اسپتالوں میں مریضوں کے بعد شہریوں کے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جیل روڈ، مال روڈ، کوئینز روڈ اور کینال روڈ کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے مکمل بند کردیا ،اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال کا بھی پندرہویں روز جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں بھی کام بند ہے، پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز ،ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز بھی معطل ہیں

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کارروائی پر انڈور سروس بھی معطل کرنے کی دھمکی دی ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسمبلی سیشن پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے. گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت ملازمین کی سرکاری حیثیت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پنشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں علاج مہنگا کیا جا رہا ہے، ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، گرینڈ ہیلتھ الائنس

Shares: