اسلام آباد سے سرکاری افسر، سابق صحافی لاپتہ، گاڑی مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سرکاری افسر لاپتہ ہو گئے،اہلخانہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل لاپتا ہوگئے ہیں ۔اہلخانہ کے مطابق ساجد گوندل کل شام سے گھر واپس نہیں آئے اور ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاون کے قریب کھڑی ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سے کے قریب سے ملی ہے، کارڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا اور اس کا مختلف پہلوو¿ں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ساجد گوندل کے اہلخانہ کی درخواست پر تفتیش کررہے ہیں
ساجد گوندل ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر بھی رہے ہیں،
مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر ساجدگوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا. مشیر داخلہ و احتساب نے اسلام آباد پولیس کو جلد بازیابی کی ہدایات جاری کر دیں