باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش ٰآیا ہے
شاہدرہ کے مقام پر سکول بس کھائی میں جا گری، بس میں طلبا سوار تھے جو سیر کے لئے گئے تھے، بس کھائی میں گرنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ 20 طلبا زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بدقسمت بس پنجاب کے علاقے شیخوپورہ سے بچوں کا ٹرپ لے کر گئی تھی،حادثے کے بعد مقامی شہری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی،اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق پنجاب سے سکول کے بچے سیروتفریح کے لئے اسلام آباد آئے ہوئے تھے،
اسلام آباد شاہدرہ میں سکول کے بچوں کی بس کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جانبحق 20 سے زائد زخمی#baaghitv #pakistan #islamabad pic.twitter.com/lv91iKQoSz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2023
پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ سے بچے سیر کے لئے آئے تھے، بس میں سوار بچوں کی تعداد 39 ہے، تاہم حادثے میں 20 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا ہے، بس کا ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی سٹارٹ کر کے کھڑا تھا کہ گاڑی خود بخود آگے چل پڑی اور حادثہ ہو گیا، حادثے کے وقت ڈرائیور بس میں نہیں تھا
قبل ازیں کالام سوات میں بھی آج صبح سیاحوں کی ایک بس گر گئی تھی،جس میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی،کالام میں مرنیوالے کا تعلق لاہور سے تھا.
ہیلپنگ ہینڈ کے ہاتھ مضبوط کیجیے