سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

0
149
zardari

اسلام آباد عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کے لیے کمیٹیاں سابق صدر آصف علی زرداری نے تشکیل دی ہیں، پنجاب اورخیبر پختون خواہ کے لیے سید نیر حسین بخاری ، قمر زمان کائرہ ،فیصل کریم کنڈی ، محمد علی شاہ باچا اور ساجد طوری شامل ہیں ،سندھ میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کے لیے سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کے نام شامل ہیں، بلوچستان میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کے لیے چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر بلوچ شامل ہیں رخسانہ بنگش کو سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے.

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ،آصف زرداری نے انٹرویو سے پہلے بلاول صاحب کے ٹرپ کا پلان تیار تھا ،پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی ،بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ،بلاول کی دونوں بہنیں دبئی میں موجو دہیں، ایک فیملی ملاقات ہے، اس وجہ سے گئے، غلط بیانیاں پھیلائی گئیں، منفی پروپیگنڈے کو سائیڈ پر کر دیں، پیپلزپارٹی ایک ہے اور رہے گی،پاکستان کی معیشت کو پیپلز پارٹی ہی مستحکم کرے گی، مسائل کے بھنور سے نکالے گی، اس وقت پورے پاکستان میں لوگ ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں لیکن بلاول حلقوں میں نکل کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، چترال تک عوامی رابطہ مہم چلائی گئی.

بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

بلاول نے تصویر تبدیل کر کے کونسی بغاوت کی؟ فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے بیچ کوئی اختلاف نہیں ،شازیہ مر ی

کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول

Leave a reply