اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پرواز میں فنی خرابی

0
38

اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پرواز میں فنی خرابی

اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی مسافروں کا کہنا ھے کہ ہم 12گھنٹے سے انتظار کررہے ہیں،ہمارے لیے عارضی انتظام بھی نہیں کیاگیا. ان کا کہنا تھا کہ اتنی سخت سردی میں ھم نے نے رات ایئرپورٹ لاؤنج میں گزاری.
اے ایس ایف نے مسافروں کو طیارے سے نیچے اتارکر لاؤنج منتقل کردیا جس پر طیارے سے اتارنے پر مسافروں اور پی آئی اے عملہ آمنے سامناہو گیا. پرواز پی کے 261 کے مسافروں کو طیارے میں بٹھاکر اٹھادیا گیا.
یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل بھی اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے روانہ ہونے والی قومی ائیر لائن کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتار لی گئی تھی .ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 741 نے اتوار کی شام چھ بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیاتھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

طیارہ ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں قلات کے قریب تھا کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔کپتان کے رابطہ کرنے پر ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی اتارنے کی ہدایت کی تھی. مقامی وقت کے مطابق ٹھیک آٹھ بجے طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھ . مسافروں کو جہاز سے اتار کر ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ رات گئے تک طیارے کا معائنہ جاری رہا. پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کو لاونچ منتقل کر دیا گیا اور طیارےکی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو جدہ روانہ کر دیا گیا تھا.

Leave a reply