اسلام آباد ،لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

0
81
earthqu

پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کیے گئے ہیں

اسلام آباد، پشاور،لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے آنے پر شہری گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے،زلزلے کے جھٹکے ملتان، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی عوام نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی.

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے،ترجمان کے مطابق لاہور، ملتان، اسلام آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Leave a reply