اسلام اباد: : اسلام آباد :راتوں رات تھانہ کورال کے پورے عملے کو تبدیل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں راتوں رات اہم فیصلے کیے گئے ہیںجن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلے پولیس میں بہتری کےلیے ابتدائی اقدامات کے طور پر ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی حلقوں کی طرف سے شکایت کے پیش نظر تھانہ کورال کے پورے عملے کو تبدیل کردیا گیا
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہنے والے کو تبدیل کردیا جائے گا
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین فرض ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی