اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوَں کا باضابطہ رابطہ ہوگیا

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوَں کا باضابطہ رابطہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہونے والے اپوزیشن کے احتجاج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدمزگی کوختم کرنے اورایوان کی کارروائی کو بہترانداز سے چلانے کے لیے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے ہونے کی اطلاعات ہیں‌

اس حوالے سے اپوزیشن رہنماوَں سے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر بات چیت جاری ہے جس کے لیے جاری کوششوں کے نتیجے میں عامر ڈوگر، رکن اسمبلی علی محمد خان، خالد مگسی اور اقبال محمد علی بڑے متحرک دکھائی دیتے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن رہنماوَں نے فوری بات چیت آگے بڑھانے سے گریزکیا ہے

ذرائع کےمطابق حکومت کی طرف سے رابطہ کرنے کے بعد اپوزیشن رہنما وَں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے

ادھر اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے ہاوس کو بہتراندازسے چلانے کے لیے تجویزکردہ کمیٹی کے حوالے سے اپوزیشن رہنما وَں نے کمیٹی کے قیام کیلئے نام دینے سے بھی معذرت کرلی ہے

یاد رہے کہ اس معاملے کوحل کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر 4 رکنی حکومتی کمیٹی کی اپوزیشن ارکان کی پہلی ملاقات ہوچکی ہے ، ان ملاقات کرنے والوں میں حکومت کے 2 اتحادی ارکان بھی شامل ہیں

Comments are closed.