مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد :نیوروات گرڈاسٹیشن کا پاورٹرانسفارمرجل گیا :کئی علاقے بجلی سے محروم

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں 500 کے فی کے نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک میں آگ لگ گئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔

آئیسکو کے مطابق اسلام آباد میں 500 کے وی کے نیو روات گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک پر آتشزدگی کے نتیجے میں چکری، چکوال، بھگوال، تلہ گنگ اور چوہا سیدان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

آتشزدگی سے شاہ ڈنڈوت، بلاول ٹمن، نیو چکری اور گرد و نواح کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی اور دیگر فارمیشنز کیساتھ مسلسل رابطہ ہے، وفاقی دارالحکومت کے متاثرہ علاقوں کی بجلی متبادل ذرائع سے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث شہروں میں 6 تا 8 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کا کم بجلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کے باوجود بجلی کی مطلوبہ پیداوار پوری نہ ہوسکی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا۔

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 461 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 24 ہزار900 میگا واٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سب سے زیادہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 7 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔ اسی طرح جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس سے 830 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 786 میگا واٹ، سولر پلانٹس سے 145 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

شارٹ فال میں اضافے کے سبب ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے