اسلام آباد: لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افرادگرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عید کے آخری روز پارک میں داخلےکے لیے شہریوں کا رش لگ گیا، بہارہ کہو سے کشمیر چوک تک شدید ٹریفک جام ہوگیا جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

پولیس کے مطابق لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے، پابندی کے باوجود سیکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہوئے اور انہوں نے پارک کے عملے سے ہاتھا پائی کی اور زبردستی داخلے کی کوشش کی جس پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد لیک ویو پارک کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

Comments are closed.