اسلام آباد یونائیٹڈ کے تاریخ رقم کرنے کے بعد حسن علی کا آیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی : کل کے میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ رقم کرنے پر قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ اس سیزن جیت تو ان ہی کی ٹیم کی ہے۔
اپنے اس پر عزم کا اظہار حسن علی نے منفرد انداز سے کیا . سوشل میڈیا پر انہوں نے مختلف طریقوں سے جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ، انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترانے کے بول لکھتے ہوئے کہا کہ ’پرستاروں کتنا رولا ڈالو گے، جیت تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہے اس بار
Fans! Kitna Rola Dalo Gay ? Jeet tu Islambad United ki hai is baar!
Apni team ko support karnay kay liye join #SnackCricketPawri kyun kai
yahan exciting prizes bhi hain aur cricket ki sab say bari celebration bhi! @snackvideo
SnackVideo Account: @HassanAliIU pic.twitter.com/JjLACfz9iL— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 17, 2021
ساتھ ہی حسن علی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کے وہ ان کے سنیک ویڈیو اکاؤنٹ کو فالو کریںجس میں بہت کچھ ہے جو انٹر ٹیمنٹ کے لیے ہے . حسن علی نے لکھا کہ ’اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ’اسنیک کرکٹ پاوری‘ جوائن کریں کیونکہ یہاں کرکٹ کا سب سے بڑا جشن بھی ہے۔‘
انہوں نے اسنیک ویڈیو پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی دیں۔








