اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ رقم کردی

باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے آج کے اور 26 ویں میچ میں کپتان عثمان خواجہ نے سنچری کیا داغی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس یال تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا، پشاور زلمی کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی .

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور کپتان عثمان خواجہ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 98 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولن منرو 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آصف علی نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کی۔ بیٹسمین 14 گیندوں پر 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کی اس اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔

عثمان خواجہ نے پی ایس ایل کے پہلے ہی ایونٹ میں سنچری داغی، انہوں نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تھری فیگر اننگز کھیلی اور 105 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگ46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سرِفہرست ٹیمیں ہیں۔ اسلام آباد نے اب تک آٹھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے چھ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی نے نو میچز میں سے پانچ میں جیت حاصل کی۔

Shares: