لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور:لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی 57 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مسلسل دوسرے روز ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بائیس کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرس لِین پویلین واپس لوٹے تو آلراؤنڈر محمد حفیظ نے میدان میں قدم رکھا۔ تجربہ کار بلے باز نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلنا شروع کردئیے۔ محمد حفیظ نے فخر زمان کے ہمراہ 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر زمان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد حفیظ نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ لاہور قلندرز کا کوئی دوسرا کوئی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا، لہٰذا محمد حفیظ نے زیادہ دیر اسٹرائیک اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا اور برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی بدولت 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 5 رنز پر ان کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کولن منرو 2 اور لیوک رونکی 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے پویلین واپس لوٹنے پر کپتان شاداب خان نے پہلے ڈیوڈ ملان اور پھر کولن انگرام کے ہمراہ شراکت قائم کی۔

انہوں نے ڈیوڈ ملان اور کولن انگرام کے ہمراہ بالترتیب 57 اور 29 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاداب خان 52، کولن انگرام 30 اور ڈیوڈ ملان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تینوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعدشاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی مڈل آرڈر بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

آصف علی، 18، فہیم اشرف 11، عماد بٹ8اورحسین طلعت 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے تاہم اختتامی اوورز میں موسیٰ خان نے 11 گیندوں پر 17اور احمد صفی عبداللہ نے 8 گیندوں پر 8 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 20 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔

میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آئندہ 2 روز کا وقفہ ہے۔ 26 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کرمیزبان لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments are closed.