اسلامی جمعیت طلبا کا یوم تاسیس، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 74 واں یوم تاسیس منا رہی ہے ملک بھر میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے

باغی ٹی وی:ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر 1947 کو پھول بلڈنگ سے صرف 26 طلبہ سے شروع ہونے والی ایک تحریک جو کہ اب ایک تناور درخت بن چکی ہے۔ جمعیت سے فارغ ہونے والے نوجوان ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں جمعیت کے سابقین موجود ہیں جن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، لیاقت بلوچ ، جاوید ہاشمی، احسن اقبال، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر بہت سے ایسے ہیرے موجود ہیں جو کہ جمیعت نے اس ملک کو فراہم کئے ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے ہی سیاسی جماعتوں کو لیڈر فراہم کرنے کے لئے نرسری کا کردار ادا کرتی آرہی ہے ۔آج 74 سال گزر جانے کے بعد مولانا مودودی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جمیعت کا ہر نوجوان راہ حق پر گامزن ہے اور اسی کی تعلیمات دے رہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے آج تک دین کے داعی کے ساتھ ساتھ محب الوطنی پیدا کر رہی ہے جمعیت کا ہر نوجوان اپنے ملک کی بکا اور استحکام کے لیے تیار ہے۔

مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان واحد اور سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے جو ملک پاکستان کی تمام جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے یے۔اور طلبہ کے حقوق کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آتی ہے اور دراصل طلبہ کی آواز ہے۔

Shares: