اسلامی جمعیت طلبہ کا میکڈونلڈ کے باہر احتجاج،کئی گرفتار،ایس پی سٹی زخمی

0
80
islamabad

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبا نے میکڈونلڈ کے باہر احتجاج کیا ہے، اس دوران پولیس موقع پر پہنچی اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، اس دوران ہاتھا ہائی ہوئی،پولیس نے کچھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے

پولیس حکام کے مطابق "شر پسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوئے، منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا۔شہریوں کے 15 پر کال کرنے کے ردعمل میں ایس پی سٹی خان زیب موقع پر پہنچے۔ شر پسندوں نے ایک پولیس ملازم کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ہسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی”۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن علی رضا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہےملزمان کا تعلق جمعیت طلبا اسلام سے ہے ،آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ملزمان خواتین کو ریسٹورنٹ میں ہراساں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن ایف 10 اسلام آباد میں جبری طور پر میکڈونلڈ بند کرنے پہنچے تھے، جن پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایک مہینے سے ڈی چوک کو بھی بند کر رکھا ہے اور فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.

یہ کیسا دین پھیلانا چاہ رہے ہیں زبردستی بند کرانا کہاں کی عقلمندی ہے؟
ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں شرپسندوں کا میکڈونلڈ پر حملہ۔ یہ کیسا دین پھیلانا چاہ رہے ہیں زبردستی بند کرانا کہاں کی عقلمندی ہے؟ ان جاہلوں کو لگام ڈالے اسلام آباد پولیس۔ پولیس کا ایک ایس پی خان زیب بھی خواتین کو بچاتے ہوئے زخمی۔

دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ آج بروز ہفتہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ملک بھر کے تمام مکڈونلڈز کی برانچز کے سامنے محصورین غزہ سے اظہار یکجہتی اور اسلام آباد میں کارکنان جمعیت کے پر امن احتجاج پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج منعقد کرے گی ۔

پولیس کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری،اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ایف ایٹ سگنل پر مظاہرہ کیا گیا،کارکنان کی جانب سے ایف ایٹ سگنل کو احتجاجا بند کر دیا،کارکنان کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی،کارکنان کی جانب سے سڑک پر ٹائر بھی جلائے گئے ہیں،کارکنان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے،

پاکستانیوں کے بائیکاٹ کا اثر،میکڈونلڈ نے قیمتیں 60 فیصد کم کر دیں

پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران

میکڈونلڈ کے برگر سے چوہوں کا فضلہ نکلنے پر برانچ پر جرمانہ، سیل

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوجیوں‌کو مفت کھانا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں میکڈونلڈ سمیت دیگر اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، پاکستان میں بھی میکڈونلڈ ویران ہو گئے تھے ،شہریوں‌نے میکڈونلڈ پر جانا چھوڑ دیا تھا، جس پر میکڈونلڈ نے وضاحت بھی جاری کی تھی،

Leave a reply