اسلامی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے امریکا نے تیاری کر لی

0
37

اسلامی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے امریکا نے تیاری کر لی

باغی ٹی وی : دہشت گردی کے نام پر ایک اور اسلامی تنظیم کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر اور سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن ٹیڈ کروز نے رواں ہفتے اس قانون کا مسودہ دوبارہ پیش کیا ہے جس میں کالعدم تنظیم الاخوان المسلمین کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسودے میں وزارت خارجہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنا اختیار استعمال کرے۔

یہ اقدام وزارت خارجہ سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کانگرس میں اس حوالے سے ایک رپورٹ پیش کرے کہ آیا الاخوان المسلمین تنظیم کی دہشت گرد جماعت کے طور پر درجہ بندی کے لیے قانونی معیارات پورے ہو رہے ہیں۔ قانون کے مسودے کو پیش کرنے میں سینیٹر ٹیڈ کروز کے ساتھ سینیٹر جم اینہوف، سینیٹر وارن جونسن اور سینیٹر پیٹ روبرٹس شامل ہیں۔العربیہ کے مطابق ٹیڈ کروز نے قانون کا مسودہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس قانون کو دوبارہ متعارف کراتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ اس طرح شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ مضبوط ہو گی۔ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کا واضح طور پر نام لے کر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی جنگ لڑ رہی ہے. جس کے پیچھے عرب ممالک کی بھی کوشش ہے .

الاخوان کو امریکا یورپ ، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک پہلے ہی دہشت گرد تنظیم کہتےآئے ہیں.

Leave a reply