اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

0
52

 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حیسین براہیم طحہٰ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈی جی اسلامی تعاون تنظیم فرخ اقبال خان نے سیکرٹری جنرل کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل او آی سی حیسین براہیم طحہٰ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ افریقی ملک چاڈ (تشاد) سے تعلق رکھنے والے حسین ابراہیم کو ہفتے کے روز نیجر کے دارالحکومت نیامے میں اوآئی سی کے وزرائے خارجہ پر مشتمل کونسل کے سینتالیسویں اجلاس میں اتفاق رائے میں انہیں سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا.

یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے دورہ پاکستان آئیں گے ،او آئی سی کے سیکریٹری جنرل آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گے،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں بھی ہوں گی

Leave a reply