صوبائی وزیر سیاحت و کھیل رائے تیمور بھٹی کی زیر صدارت اسلامک ٹورازم کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس محکمہ ٹورازم کے دفتر میں منعقد ہوا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران اسلامک ٹورازم کے فروغ اور زائرین کی سہولت کیلئے جدیدبس سروس کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا۔ اسلامک ٹورازم کا آغازلاہور سے کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں اس منصوبے کو ملتان سمیت صوبہ بھر میں متعارف کروایا جائے گا۔

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

اجلاس کو بتایا گیا ک دربار حضرت بی بی پاک دامن، دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، دربار حضرت پیر مکیؒ، دربار حضرت شاہ جمالؒ، دربار حضرت میاں میرؒ، دربار حضرت مادھو لال شاہ حسینؒ، دربار حضرت شاہ محمد غوثؒ، دربار حضرت شاہ عبدالعالیؒ، دربار حضرت شاہ چراغ ؒ، دربار حضرت درس بڑے میاںؒ، دربار حضرت حسین زنجانی ؒاور دربار حضرت شاہ عنایت قادری ؒ سمیت لاہور کے 13مقدس مزارات کی زیارت کیلئے جدید بس سروس کااجراءکیا جا رہا ہے جس کے تحت تین مختلف روٹس پر زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائے گی۔

سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

صوبائی وزیرکو لاہور میں واقع مقدس مزارات پر زائرین کی سہولت کیلئے بس سروس کے اجراءسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران ان مقدس مقامات پر زائرین کی رسائی، تجاوزات کے خاتمے ، پیچ ورک اورپارکنگ و دیگر مسائل کے حل سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ ان مقامات کو وزیٹر فرینڈلی بنایا جا سکے اور خواتین و بچوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

صوبائی وزیر تیمور بھٹی نے زائرین کی فول پروف سیکورٹی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صاف ٹوائلٹس ، خواتین ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے بس ٹرمینل پر ریسورس سنٹر کے قیام، سیکورٹی گارڈز اور ٹورسٹ گائیڈکی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسلامک کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرئے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ بس سروس کے اجراءسے مذہبی سیاحت کے فروغ اور اتحاد بین المذاہب کو تقویت ملے گی۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت و کھیل ندیم محبوب، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن تنویر جبار، پولیس، اوقاف، ٹرانسپورٹ، اربن یونٹ اورمحکمہ آثار قدیمہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

واہگہ بارڈر جانا ہے تو محکمہ سیاحت کی بس پر جائیں

Shares: