اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے ٹرانسفارمر لگوا دیا

0
46

قصور
اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں ٹرانسفارمر اور تاریں لگوا دیں،اہل علاقہ کا اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں اسلامک ویلفیئر سوسائٹی نے نواحی گاؤں بھاگیوال میں عرصہ دراز سے رکا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر اور کھمبے و تاریں لگوا دیں جس پر اہل دیہہ نے اسلامک ویلفئیر سوسائٹی الہ آباد کا شکریہ ادا کیا اسلامک ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے چیئرمین شفیق الرحمن کے مطابق ہم الہ آباد اور گردونواح میں دکھی انسانیت کی فلاح کا کام کرتے ہیں جس میں غرباء کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے نیز مختلف جگہوں پر پانی کا انتظام اور مساجد میں ضروریات کی چیزیں مہیا کی جاتی ہیں

Leave a reply