جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اکتوبر میں باہر نکل کر عوام اس سلیکٹیڈ حکومت کو آئینہ دکھائے گی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں، موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، اکتوبر میں کارکنان پرُ امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ، اکتوبر میں حکومت مخالف دھرنے میں کارکنان کو تیاری سے آنے کی ہدایات کی گئی ہے،

واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

Shares: