جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں ایئرپورٹس، بازار اور موبائل نیٹ ورک تک بند ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر مشعل بردار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشعل بردار ریلی میں صحافی، سول سوسائٹی اورحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کیخلاف تحریریں درج تھیں،
مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی ہے، کشمیری خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے، یٰسن ملک کو پنجرے میں قید رکھا گیا ہے، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی،