اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-
باغی ٹی وی : زلزے سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا-
تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو وائرل
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔