اسماعیل تارا دنیا چھوڑ گئے

فلم، اسٹیج اورٹی وی کےنامور فنکاراسماعیل تارا دنیا چھوڑ گئے ہیں. جی ہاں اسماعیل تارا وفات پا گئے ہیں. ان کی عمر 73 برس تھی . اسماعیل تارا تین روزسے کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. کامیڈی اسماعئل تارا کی پہچان تھی. انہوں نے بطور مزاحیہ اداکار کئی برس تک شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا. انہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام ففٹی ففٹی سے ان کو ایسی شہرت ملی کہ ان کا شمار دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ کے اداکاروں میں ہونے لگا. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی ملے. ان کی مزاحیہ اداکاری کے لئے ان کو نگار ایوارڈز کئی بار ملے . ۔اسماعیل تارا کی

اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے۔ جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔ یہی دو کردار ایکسپریس ٹی وی پر پھر شروع کیا گیا “عجب کہہ رہا ہے بھئی “ کے نام سے ۔اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا. اسماعیل تارا کی وفات یقینا شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نقصان ہے.

Comments are closed.