معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کی وفات پر صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے

سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا نماز جنازہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی ، اسماعیل تارا تین روزسے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. کامیڈی اسماعئل تارا کی پہچان تھی. انہوں نے بطور مزاحیہ اداکار کئی برس تک شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا. انہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام ففٹی ففٹی سے ان کو ایسی شہرت ملی کہ ان کا شمار دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ کے اداکاروں میں ہونے لگا. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی ملے. ان کی مزاحیہ اداکاری کے لئے ان کو نگار ایوارڈز کئی بار ملے . ۔اسماعیل تارا کی اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے۔ جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔ یہی دو کردار ایکسپریس ٹی وی پر پھر شروع کیا گیا “عجب کہہ رہا ہے بھئی “ کے نام سے ۔اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا. اسماعیل تارا کی وفات یقینا شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نقصان ہے.

اسماعیل تارا کی وفات پر صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکارو کامیڈین اسماعیل تارا کے اِنتقال پر اظہارِتعزیت کیا ہے۔ صدر مملکت نے اداکاری اور مزاح کے شعبے میں اسماعیل تارا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسماعیل تارا ایک اچھے اداکار اور کامیڈین تھے انہوں نے اپنی اداکاری سے مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیریں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے مقبول اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم اسماعیل تارا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے انہوں نے پاکستان میں مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ناظرین کے ذہنوں پر ان کی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں خصوصاً پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ففٹی ففٹی میں ان کی اداکاری یادگار رہےگی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جایئں گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل تارا مرحوم نے مشہور ڈراموں ففٹی ففٹی، ربر بینڈ، ون وے وکٹ سمیت متعدد اسٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے انتقال سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کیلئے اسماعیل تارا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اسماعیل تارا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسماعیل تارا مرحوم کا مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔ اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا۔ اسماعیل تارا مرحوم اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Comments are closed.