آئسولیشن ہسپتال اتنی کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے ایک معجزہ ہے۔چینی سفیر
باغی ٹی وی : پاکستان میں چین کےسفیر یاؤ جنگ نے حکومت پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے ایک معجزہ ہے۔
ں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر اور خوشی ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی کر رہا ہے میں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔
یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا
اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا،سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہیں،اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اورسیوریج نظام بھی موجود ہے،اسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے،وزیراعظم عمران خان کو اسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے اور اسد عمر بھی اس موقع پر موجود تھے،
ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال ریکارڈ چالیس دن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں اضافی ضروریات ہوں گی اوراس سے وفاقی دارالحکومت کے دوسرے ہسپتالوں پردباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی