دارالحکومت اسلام آباد میں سماجی دوری کی کھلی خلاف ورزی
باغی ٹی وی :دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلی خلاف ورزی ، سینکڑون لوگوں نے لال مسجد میں نماز جمعہ کےلیےاکٹھ کر کے سماجی دوری کی دھجیاں بکھیر دیں،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، دارلحکومت اسلام آباد میںکرونا وائرس کے حفاظتی اقدام کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے . حکومت کیطرف سے لوگوں کو سماجی دوری اور باہر نہ نکلنے کی ہدایت کو بالکل ٹھکرا دیا گیا جب سینکڑوں کی تعداد میں لال مسجد کے اندر لوگ نما ز جمعہ کے لیے جمع ہوئے .
اس موقع پر ایک شخص نے کھلے عام اسلحہ بھی تھام رکھا تھا جو کہ الگ سے قانون کی خلاف وزری ہے . یہ سب اسلام آباد دالحکومت میں ہورہا ہے دوسری جگہ دور دراز علاقں کی تو بات ہی الگ ہے. حکومت کے لوگوں کو لاک ڈاؤن میںرکھنے کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے. .