آئی ایس پی آر کے ڈرامے عہد وفا پر پابندی کی درخواست، عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے ڈرامے عہد وفا پر پابندی کی درخواست۔ عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ڈرامہ پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے اگر وہاں شنوائی نہ ہو تب عدالت سے رجوع کر سکتا ہے.
واضح‌ رہے کہ آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی تھی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا،بیوروکریسی کے کرداردکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جارہی ہے ، آج اس درخواست کی سماعت پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے.

Comments are closed.