پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بھارت بھی معترف

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کر لیا ہے۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے۔بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔
لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت کا کہنا ہے کہ تینوں بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیئے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت کی نیشنل سائبر سیکورٹی کے کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے وارفیئر بیانیے سے متعلق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کارکردگی کو موثر قرار دیتے ہوئے اپنی تینوں افواج کے لئے مشترکہ ترجمان لانے کی تجویز دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تینوں مسلح افواج کے الگ الگ ترجمان ہیں اور’’وہ مختلف سمت جارہے ہیں‘‘۔

Shares: