آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا
باغی ٹی وی : یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق پیغام ہے۔

23 مارچ کادن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس دن اس عظیم مملکت کی قرار داد پیش کی گئی جسے برصغیر کے تمام مسلمانوں نے دل وجان سے منظور کیا، اس لئے اسے یوم پاکستان کا نام دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے.

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا اعلان کیا تھا۔

23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

Comments are closed.