آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

0
56

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے یہ پانچویں ویڈیو "جذبہ” کے عنوان سے جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دفاع وطن میں غازیوں شہیدوں اور ان کے اہلخانہ کے عزم اور جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس ویڈیو میں پاکستان کے نوجوانوں اور ان کے اہلخانہ کا اپنے پاک وطن کے لئے جذبے اور عقیدت اور وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے جیسے انمول جذبوں کو بیان کیا گیا ہے-

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ راہِ حق کے غازیوں شہیدوں کو سلام، ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام، شہداء، غازیوں اوران سے جُڑے تمام رِشتوں کو سلام، شہدائے پاکستان، ہمارا فَخر ہیں۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ” وطن کی مٹی گواہ رہنا” گانے کے "سُپر ہیرو” ،”سہارا”اور "خوشخبری” کے عنوان سے خصوصی پرومو شئیر کئے جا چکے ہیں-

یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاک بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ء

اس کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاددہانی ہے تا کہ ہر آنے والے دن میں کسی بھی حملے سے بطریق ءاحسن نمٹا جا سکے

اس دن سکول کالجز اور جامعات کے علاوہ سرکاری دفاتر میں6ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بھارت کے اس حملے کی پسپائی کا تذکرہ کیا جاتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،

ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے،

6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے

1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا-

Leave a reply